The news is by your side.

ملاقات_سے_کیوں_ڈرتے_ہو کا نعرہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

منگل کے روز پی ٹی آئی کسی رہنما کی عمران خان سے ملاقات نہ کرائی گئی، خان کی بہنوں اور دیگر کارکنوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احٹجاج۔

0

اسلام آباد : ملاقات_سے_کیوں_ڈرتے_ہو کا پی ٹی آئی کا نعرہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیاجس نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے،

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر ہفتے منگل کا دن عمران خان سے ملاقات کے لیے متعین ہے،

اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنماوں نے عدالتوں سے بھی رجوع کر رکھا ہے اور عدالتی ہدایات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ، لیکن عدالتیں بھی تاحال اس صورتحال میں بہتری کو ممکن نہ بنا سکیں

منگل 18 نومبر کو بھی ملاقات کا دن ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے علاوہ بہت سے دیگر رہنما ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے لیکن کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں ملی جس پر ان کی جانب سے  بطور احتجاج دھرنا دیا گیا  ، جہں یہ نعرہ بلند ہوا کہ ملاقات سے کیوں ڈرتے ہو ،

یہ نعرہ کل سے اب تک سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ، اور مقبولیت میں سب سے آگے ہے،

منگل کے روز پولیس نے دھرنا ختم کرانے کے لیے مظاہرین جن میں خواتین بھی شامل تھیں پر تشدد کیا ان پر پانی چھوڑ دیا مرد مطاہرین کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی بعدازاں پولیس نے مطاہرین کو گرفتار کر کے انھیں چکری لیجا کر چھوڑ دیا،

پولیس کے اس روپے کی جے یو آئی کی جانب سے بھی مذمت جاری کی گئی،

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی کارکنان اور خواتین پر تشدد حکومتی فسطائیت ہے۔حکومت دن بدن سیاست میں تشدد کو ہوا دے رہی ہے۔خواتین کی گرفتاری میں مشرقی روایات کو پامال کیا گیا ۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.