The news is by your side.

سہ ملکی سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست۔

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف 20 اوورز میں 147 رنز بنائے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جبکہ جواب میں پاکستان نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

0

راولپنڈی (سید مھد حسین سے)  سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف 20 اوورز میں 147 رنز بنائے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جبکہ جواب میں پاکستان نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے زمابوے کے بلے بازوں کو قدرے باندھے رکھا اور کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

زمبابوے کے برائن بینیٹ 49 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سکندر رضا نے 34 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد، صائم ایوب، سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی پویلین واپس بھیجا۔ اس طرح زمبابوے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 147 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 44 اور عثمان خان 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان 16، صائم ایوب 22 اور محد نواز نے 20 رنز اسکور کیے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.