The news is by your side.

جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی۔20 میچ میں شکست،پاکستان نے سیریز دو ایک سے جیت لی۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 140 رنز کا ٹارگٹ 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،

0

لاہور:    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو لاہور میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ۔20 میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2 ۔1 سے جیت لی، پاکستان کی جیت میں بابر اعظم نے اہم کردار ادا کیا جنھوں نے 47 بالوں 68 رنز کی اننگ کھیلی،

پاکستان ٹیم نے راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شکست کے بعد لاہور میں کھیلے گئے دونوں میچوں میں جنوبی افریقہ کو واضح برتری  سے  شکست سے دوچار کیا،

پاکستان ٹیم نے تیسرے میچ میں بھی بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کیا اور باولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں اپنی برتری کو ثابت کی

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جتنے کے بعد جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ،

پاکستانی باولرز پوری اننگ میں جنوبی افریقن بیٹرز پر چھائے رہے اور کسی بیٹسمین کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا،

شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج کر جنوبی افریقین ٹیم کو دباو کا شکار کر دیا اور مہمان ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان ہر 139 رنز بنا سکی،

شاہین آفریدی نے 3، عثمان طارق اور فہیم اشرف نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،

پاکستان ٹیم نے 140 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسے 19ویں اوور میں اسے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب ٰایک بار پھر صفر پر آوٹ ہوئے ، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 19، کپتان سلمان علی آغا نے 33 رنز بنائے

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.