The news is by your side.

ازاد کشمیر کے آئندہ وزیر اعظم کے لیے چوہدری محمد یاسین کے نام پر اتفاق

پیپلزپارٹی کے چیرمین جلد نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کریں گے، موجودہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی،

0

اسلام آباد: ازاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے تناظر میں پیپلز پارٹی کا وزارت عظمی کے لیے چوہرری محمد یاسین کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا جس کا باضابطہ اعلان بلاول بھٹو زرداری کل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کریں گے،

ذرائع کے مطابق فیصلہ اسلام اباد میں زرداری ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت بلاول بھٹو نے کی،

اجلاس میں پیپلز پارٹی ازاد کشمیر کی اعلی قیادت اراکین اسمبلی اور تنظیمی عہدے داران شریک ہوئے،

اجلاس میں وزارت عظمی کے لیے چار ناموں یاسین چودری یاسین چودری لطیف اکبر فیصل ممتاز راٹھورہ سردار یعقوب خان کے نام ناموں پر غور کیا گیا طویل مشاورت کے بعد چوھری یاسین کے نام پر اتفاق ہوا،

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے فیصلے سے متعلق شرکاء کو اعتماد میں لیا اور اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیا،

دوسری جانب چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،

امکان لے کے ائندہ 24 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی جائے گی،

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ازاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس خالی 31 اکتوبر شام چار بجے زرداری ہاؤس اسلام اباد میں طلب کیا گیا ہے،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.