The news is by your side.

دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششیں ناکام، 25 خوارج ہلاک ، 5 فوجی جوان شہید

در اندازی کیہ یہ کوسسیں شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام اور دوسری کاروائی ضلع کرم کے علاقے گھکی میں کی گئی، سیکورٹی فورسز نے نہایت مہارت سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا،

0

 راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے 24 اور 25اکتوبرکو خوارج کے دو بڑے گروہوں کی پاکستان-افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 25 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، جبکہ وطن کے پانچ بہادر جوان شہید ہوگئے،
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی ضلع اسپن وام میں خوارج کی دراندازی کی جہاں  پندرہ خوارج بشمول چار خودکش بمبار جن کا تعلق بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے ہے کو جہنم واصل کر دیا ۔  دوسری کاروائی ضلع کرم کے علاقے گھکی میں کی گئی یہاں مزید دس درانداز خوارج مارے گئے۔ مارے گئے درانداز خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ضلع کرم میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مٹی کے پانچ بہادر بیٹے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جن میں حوالدار منظور حسین ، سپاہی نعمان الیاس کیانی ، سپاہی محمد عادل ، سپاہی شاجہان اور سپاہی علی اصغر  شامل ہیں،

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ یہاں یہ بات بتانا ضروری ہے کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے دراندازی کی یہ کوششیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکی میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے اپنی سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کہہ رہا ہے اور توقع ہے کہ وہ دوحہ معاہدے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.