The news is by your side.

پی آر اے کا قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آؤٹ،

نیشنل پریس کلب پر پولیس حملے کی شدید الفاط میں مزمت ، وزرا کی تعاون کی یقین دہانی

0

 نیشنل پریس کلب پر اسلام پولیس گردی پر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا احتجاج اور سخت ردعمل،پی آر اے کا قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آؤٹ

پی آر اے پاکستان کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت۔

صدر پی آر اے پاکستان ایم بی سومرو اور سیکرٹری نوید اکبر کی قیادت میں واک آؤٹ کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت قانون و انصاف عقیل ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی پریس لاؤنج میں آمد۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی قومی اسمبلی پریس لاؤنج پہنچ گئے۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدیداران کی حکومتی وفد سے نیشنل پریس کلب پر پولیس دھاوے پر شدید تشویش کا اظہار۔پی آر اے پاکستان۔کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے جس پر اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز حملہ کیا ہے،

نیشنل پریس کلب پورے ملک کا نمائندہ قومی پریس کلب ہے، صحافیوں پر تشدد اور آئیے روز ایسے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں،

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری جو بھی آپ کے مطالبات ہوں گے اس پر من و عن عمل ہوگا، آپ کی طرف سے جواب کے منتظر ہیں،

انھوں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں، اس واقعہ کی مذمت کرتا ہوں،

وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی اس واقعہ پر مکمل بریفنگ دی گئی،،آپ ہمارا حصہ ہیں، ہمیں کسی قسم کی کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے،
صدر پی آر اے ایم بی سومرو نیشنل پریس کلب کے مطالبات آئیں گے اگر عمل نہ ہوا تو اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کریں گے،

صدر ایم بی سومرونیشنل پریس کلب کا تقدس تو پامال ہوا ہے،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.