The news is by your side.

صحافی برادری کا آج ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان۔

تمام شہروں کے پریس کلبون میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

0

اسلام آباد:نیشنل پریس کلب پر پولیس کے حملے کے خلاف اج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے یوم سیاہ کے سلسلے میں نیشنل پریس کلب سمیت ملک بھر کے تمام پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

،ملک بھر کے پریس کلبوں اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے اسلام اباد پولیس کے نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسلام اباد کے صحافیوں کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاسوں سے واک اؤٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،

نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کی جانب سے پریس کلب پر حملے کے خلاف موثر احتجاج شروع کرنے کے حوالے سے مختلف تنظیموں کے ساتھ مشاورت کی جاری ہے جس کے بعد احتجاج کے ٹھوس لائے عمل کا اعلان کیا جائے گا اور اس حوالے سے باقاعدہ تحریک بھی شروع کیے جانے کا امکان ہے، تاکہ کسی بھی شہر کی پولیس کی جانب سے اس قسم کے واقعات کا سد باب کیا جا سکے،

ملک بھر کے صحافیوں اور صحافی اداروں میں اس بات پر گہری تشویش پائی جاتی ہے کہ حکومت وقت کی جانب سے اس وقت  تسلسل سے آزادی اظہار رائے کے خلاف اور صحافت کا گلا دبانے کے اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے ، اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر دھاوا اسی سلسلے کی کڑی دکھائی دیتا ہے،

این پی سی کی گورننگ باڈی کے مطابق اسلام آباد پولیس کا یہ اقدام محکمہ پولیس ہی نہیں بلکہ حکومت کے منہ پر بھی بدنما داغ ہے جو پریس کلب جیسے اداروں کو پولیس گردی اور پولیس کی غنڈہ گردی سے بچانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے،

پریس کلب کے عہدیداران کا کہنا ے کہ اسلام آباد پولیس کی اس حرکت پر نہ صرف آئی جی پولیس بلکہ خود وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو بھی معافی مانگنا ہوگی وگرنہ اس کے خلاف جلد موثر تحریک کا آغاز کیا جائے گا ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.