The news is by your side.

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مانگی معافی،پیپلزپارٹی کا تسلیم کرنے سے انکار۔

وزیر اعلی پنجاب کی فیصل آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی قیادت کے بیانات پر کڑی تنقید

0

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے آمنے سامنے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے پی پی پی کی قیادت پر تابڑ توڑ حملے،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی معافی بھی کام نہ آئی ، پیپلزپارٹی نے حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کی دھمکی دینے کے علاوہ مریمو نواز سے معافی کا مطالبہ کر دیا ،

واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے فیصل آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی قیادت کے بیانات پر سخت ناراضگی کو اظہار کرتے ہوئے انھیں کہا کہ وہ اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں،

مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ اپنے اوپر تو تنقید برداشت کرلیں گی لیکن پنجاب پر تنقید برداشت نہ کریں گی،

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کو مطالبہ ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کی جائے،

مریم نواز یہ کیسے برداشت کر سکتی تھیں کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے کاموں مین ان کے نام کی بجائے بے نظیر بھٹو کا نام مشہور ہو ، لہذا انھوں نے اس ے تجویز کو مسترد کر دیا، انھوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو گھر چھوڑ کر آوں گی

پیپلزپارٹی نے مریم نواز کی تنقید کا برا مناتے ہوئے منگل کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٹ کیا گیا، حکومتی اتحاد جماعت کی جانب سے یہ ردعمل شدید تھا، نوید قمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز سے معافی کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر ن لیگ کا یہی رویہ رہا تو پیپلزپارٹی اپوزیشن بینچون پر بیٹھنا پسند کرے گی،

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے اہوان میں مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی سے معافی مانگی لیکن پیپلزپارٹی کا مطالبہ تھا کہ معافی مریم نواز کو مانگنی چاہیے،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.