The news is by your side.

پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ۔

نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری ۔

0

اسلام آباد:  وفاقی حکومت  نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے  پیٹرولیم  مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نو ٹیفکیشن  کے مطابق  ڈیزل کی قیمت 4  روپے 4 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے اور  ڈیزل کی نئی قیمت 276  روپے 81  پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت بھی 4 روپے7 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 268  روپے 68  پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 16 ستمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.