ٹی۔20ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان اور بھارت آج پھر مد مقابل ہوں گے۔ یہ میچ سپرفور مرحلے کا دوسرا میچ ہوگا ، دونوں ٹیمیں تیار، پہلے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو شکست دی، کھیل By unipak2004 Last updated ستمبر 21, 2025 0 Share FacebookTwitterGoogle+WhatsApp ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ وہی میدان اور وہی ریفری (اینڈی پائی کرافٹ) ہیں، جن کے گرد گزشتہ میچ کے بعد ہینڈ شیک تنازع کھڑا ہوا تھا۔ پچھلے میچ کی شکست کا دباؤ گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی،جس کے باعث گرین شرٹس پر آج کے میچ میں دباؤ بڑھ گیا ہے۔ شائقین کرکٹ بھی اس میچ کو دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب کی جنگ قرار دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیم جب دبئی کرکٹ اکیڈمی پہنچی تو وہاں موجود بھارتی فینز نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ شائقین نے فخر زمان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف حاصل کیے، جو ایک خوشگوار منظر تھا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان علی آغا اور دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ Please follow and like us: 0 Share