The news is by your side.

بنگلا دیش کا سپرفور مرحلے کا کامیاب آغاز، سری لنگا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے،بنگلا دیش نے یہ ہدف 19وین اوور کی پانچوین گیند پر حاصل کر لیا،

0

ایشیا کپ کے  سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے، بنگلہ دیش نے سری لنکا کا ہدف مقررہ 20 اوورز میں ایک گیند قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش نے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شروعات میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اوپنر صائم حسن نے 45 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 2 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، کپتان لٹن داس نے 16 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے، جبکہ توہید ہریدو نے جارحانہ انداز میں 37 گیندوں پر 58 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

شیمیم حسین نے 12 گیندوں پر 14 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، جبکہ ناصم احمد نے ایک گیند پر ایک رن بنا کر ٹیم کے بیٹنگ کے اختتام کو مضبوط کیا۔ جیکر علی نے 4 گیندوں پر 9 رنز اسکور کیے اور شاناکا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ ماحیدی حسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے بالرز نے بھی شاندار کوشش کی۔ وینیندو ہسارنگا نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور سب سے مؤثر بولر رہے۔ کپتان داسن شاناکا نے 2.5 اوورز میں 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جس سے بنگلہ دیشی بیٹسمینز پر دباؤ برقرار رہا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہدی حسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.