ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، آج سری لنکا اور بنگلا دیشن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،
دوسرا میچ کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا ، جس کے لیے پاک بھارت شائقین ایک بار پھر پر جوش
دوبئی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کی چاروں ٹیمیں فائنل ہو گئیں ،سپر فور مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے ، جس میں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمین مدمقابل آئین گی ،
سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج 20 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلا دیشن کے درمیان کھیلا جائے گا ،
سپرفور مرحلے کا ہائی ولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 21 ستمبر بروز اتوار کھیلا جائے گا ،،
23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی ،
24 اور 25 ستمبر کو بنگلا دیشن کی ٹیمن بالترتیب بھارت اور پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی ،
سپرفور مرحلے کا آکری میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان 26 ستمبر کو کھیلا جائے گا ،
اس مرحلے میں سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں فائنل میں رسائی حاصل کریں گی ،
فائنل کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ،
قبل ازیں ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں گذشتہ روز بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دے دی،
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے،
عمان کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنا پائی، اور 21 رنز سے میچ ہار گئی،
Q