ٹی 20 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں یو اے ای کو 41 رنز سے شکست،
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز سکور کیے ، پاکستان کے مطالبے پر میچ ریہفری بھی تبدیل ،
دبئی: پاکستان نے دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں یو اے ای کو 41 رن سے شکست دے دی،
اس میچ میں کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم سپر فور مرحلے میں پہنچ گئی، شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی پر مین آف میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ فخر زمان نے شاندار 50 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو معقول مجموعے تک پہنچایا۔
اج دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 146 رنز بنائے جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز فخر زمان نے بنائے انہوں نے،
قبل ازیں میچ ریفری کے تنازعے کے باعث مہچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا،
پاکستان میچ ریفری کے بارے میں اپنے مطالبے پر ڈٹا رہا جس کے باعث آئی سی سی کو میچ ریفری کو تبدیل کرنا پڑ گیا ۔