The news is by your side.

عوامی حقوق کی آڑ میں ریاست کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ ہر صورت میں حکومتی رٹ قائم کی جائےگی۔وزیر عظم آزاد کمشیر

اے پی سی میں آزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت کی شرکت

0

اسلام آباد:آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی آل پارٹیز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ریاست کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائےگا۔اور تمام سیاسی جماعتیں عوامی مفاد اور مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، راجا فاروق حیدر، سردار تنویر الیاس اور دیگر شریک تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی کے بعد بھارت شدید بے چینی کا شکار ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی بیان کیا گیا کہ تمام سیاسی قیادت مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریکِ آزادی کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

اے پی سی کے مطابق کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو عوامی مفاد کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور 21 ستمبر سے مسلح افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ جس کا پہلا جلسہ روالاکوٹ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے فورم نے مطالبات کے حق میں 29 ستمبر کو ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کررکھا ہے۔ ایکشن کمیٹی کی جانب سے حکومت کو 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ عوامی حقوق کی آڑ میں ریاست کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ اس لیے ہر صورت میں حکومتی رٹ قائم کی جائےگی۔

اس سلسلے میں امن و امان کی صورت حال کو قائم رکھنے کے لیے وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، تاکہ امن و امان کی صورت حال قائم رہ سکے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.