The news is by your side.

بھارت سیلابی صورتحال بارے رابطہ ، بگلیہار ڈیم اور سلال ڈیم کے سپل ویز کھول کر چناب میں پانی چھوڑ دیا۔

بھارت کی آبی جارحیت کے باعث پنجاب بدستور سیلاب کی رد میں

0

اسلام آباد :بھارت سیلابی صورتحال کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ، بگلیہار ڈیم اور سلال ڈیم کے سپل ویز کھول کر چناب میں پانی چھوڑنے سے آگاہ کر دیا ۔

قبل ازیں وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر سیلاب کا خدشہ ہے، آج دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔

وزارت آبی وسائل نے 28 اہم محکموں کو انتباہی خط جاری کرتے ہوئے دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال کے حوالے سے رابطہ سفارتی سطح پر پاکستان سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد دریائے آبی وسائل نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے دریائے ستلج پر فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خڈشہ ظاہر کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.