شارجہ، سہ ملکی ٹی۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں افغانستان کی 18 رنز سے کامیابی۔
پاکستانی ٹیم افغانستان کی جانب سے دیے گئے 170 رنز کے ٹارگٹ کا تعقب کرتے ہوئے 151 رنز بنا سکی،
شارجہ :سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے ہرا دیا،
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 170 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا پائی،
افغانستان کے راشد خان، نور احمد، محمد نبی اور فضل حق نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،
پاکستان کی جانب سے حارث روف نے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے، فخر زمان 25 سلمان 20 صاحبزادہ فرحان 18 رن بنائے جبکہ محمد نواز نے 12 رنز ،حسن نواز نے نو اور سفیان مقیم نے سات رنز کی اننگ کھیلی ، صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے،
افغانستان کے ابراہیم زردان 65 اور صدیق اللہ 64 رنز بنا کر نمایاں رہے،
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کا اؤٹ کیا صائم ایوب نے 18 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی،
پاکستان اپنا اخری میچ جمعرات کو یو اے ای سے کھیلے گا