The news is by your side.

وفاقی دارلحکومت میں قبضہ مافیا کی کاروائیاں ، عوام پریشان، حکومت اور انتظامیہ بے بس۔

قبضہ مافیا کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی تیاریاں ، جلد ہی موثر آپریشن متوقع،

0

اسلام اباد : قبضہ مافیا کی جانب سے وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں قبضہ کی گئی سرکاری اور نجی اراضی کو قبضہ مافیہ سے واگزار کروانا اسلام اباد انتظامیہ کے لیے ایک پیچیدہ مسئلہ بن گیا متاثرہ عوام پریشان جبکہ انتظامیہ اس فامیا کے اگے بالکل مفلوج ،

انتظامیہ کی جانب سے اگر کہیں کوئی زمین واگزار کرانے کی کوشش کی بھی جائے تو یہ مافیا نہ صرف بلیک میلنگ پر اتر اتا ہے بلکہ انتظامیہ کی کاروائیوں کو روکنے کے لیے ہر طرح کے حربے استعمال کرتا ہے،

ذرائع کا کہنا ہےکہ حال ہی میں حکومت کی جانب سے قبضہ کی گئی زمینوں بالخصوص سرکاری زمینوں کو خالی کرانے کے لیے ایک حکمت عملی ترتیب دی ہے تاہم اس حکمت عملی پر فوری طور پر عمل درامد کرنا انتظامیہ کی جانب سے ممکن دکھائی نہیں دے رہا،

ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے انتظامیہ کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ موثر حکمت عملی اختیار کرنے کے لیے اس معاملے پر مزید غور و خوص کرے اس کے لیے  پہلے مذاکرات کے ذریعے زمینوں کا قبضہ چھڑوانے کی کوشش کی جائے اور یہ کوشش کامیاب نہ ہونے پر طاقت کا طریقہ استعمال کیا جائے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے ایک فہرست تیار کی گئی ہے جو قابض کی گئی زمینوں کی تفصیلات اور ان پر قابض عناصر کے حوالے سے تفصیلات پر مشتمل ہے،

 حکومت کی جانب سے حال ہی میں  اسلام اباد میں ایک مسجد کو منہدم کر کے زمین کا قبضۃ چھڑانے کی کاروائی کی تو بہت سی  مذہبی تنظیمیں جن میں جے یو ائی سر فہرست تھی اس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں اور الٹا حکومت کو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی ٹیبل پر انا پڑا ،

ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ حکومت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ قبضہ مافیا کی جانب سے زیر قبضہ زمینوں کو فلاحی اور مذہبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اور ایسی زمینوں کو خالی کرانا انتظامیہ کے لیے ممکن دکھائی نہیں دیتا کیونکہ ان پر قابض عناصر اس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں

ذرائع کے مطابق اب فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ ایسے عناصر کے دباؤ میں ائے بغیر نہ صرف متاثرہ شہریوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا بلکہ سرکاری زمین کو بھی خالی کرانے کے لیے کسی دباؤ میں نہیں ایا جائے گا،

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بہت جلد ایک موثر اپریشن دکھائی دے گا جس کے ذریعے تمام زیر قبضہ زمینوں کو قبضہ مافیا سے واپس حاصل کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکثر قبضے سرکاری حکام کی ملی بھگت سے کیے جاتے ہیں، حکومت لینڈ مافیا کے اعلی کار بننے والے سرکاری حکام کے خلاف بھی سخت ایکشن پر غور کر رہی ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.