The news is by your side.

ہندوستانی فتنہ الخوارج کا ضلع بنوں میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر بزدلانہ حملہ، 5 دہشت گرد ہلاک، 6 سیکورٹی اہلکار شہید۔

سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے چوکس اور پرعزم ردعمل سے ناکام بنا دیا گیا۔ تاہم مایوسی کے عالم میں دہشت گردوں  نے بارود سے بھری گاڑی کو ہیڈ کواٹر کی دیوار سے ٹکرا دیا۔ تین سوی؛ین شہری زخمی۔

0

راولپنڈی:2 ستمبر  کی صبح سویرے ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج کا ضلع بنوں میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر ایک بزدلانہ دہشتگردانہ حملہ،پانچ دہشت گرد واصل جہنم جبکہ ایف سی اور پاک فوج کے 6 بہادر جوان شہید،

ہندوستانی سپانسر شدہ خارجیوں نے حفاظتی حصار کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی، تاہم، ان کے مذموم عزائم کو سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے چوکس اور پرعزم ردعمل سے ناکام بنا دیا گیا۔ تاہم مایوسی کے عالم میں دہشت گردوں  نے بارود سے بھری گاڑی کو ہیڈ کواٹر کی دیوار سے ٹکرا دیا۔

خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار جزوی طور پر گر گئی اور ملحقہ شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا جس سے تین بے گناہ شہری زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سیکورٹی فورسز کے جوانوں  نے فوری اور جرت مندی سے اس بزدلانہ حملے کے خلاف جوابی کاروائی کرتے ہوئے ہندوستانی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے پانچوں خوارج کو واصل جہنم کر دیا ۔ تاہم فائرنگ کے اس شدید تبادلے میں فیڈرل کانسٹیبلری اور پاک فوج کے چھ جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا اور اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی ایسی قربانیاں ہر قیمت پر ہماری قوم کی حفاظت کے ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.