قوم اپنا 78 واں یوم ازادی ملی جوش و خروش سے منا رہی ہے,تقریبات کا سلسلہ جاری۔
دن کا آغاز مساجد میں قآن خوانی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی دعاوں سے ہوا ،
قوم اپنا 78 واں یوم ازادی نہایت ملی جوش و خروش سے منا رہی ہے اج دن کا اغاز مساجد میں تلاوت قران پاک سے ہوا جس میں ملک کی ترقی اور استحکام خوشحالی اور مضبوطی کی دعائیں مانگی گئی اس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21توپوں کی سلامی سے ہوا, اج کے دن کی مرکزی تقریب مونومنٹ اسلام اباد میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم میاں شہباز شریف تھے،

یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے اور سکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیراعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیے,

پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئیں۔اس موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرگارڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند 91 کیڈٹس نے مزار قائد پر فرائض سنبھال لیے۔

اس کے علاوہ لاہور میں مزار اقبال پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔
یوان صدر میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجإم دینے والی شخصیات میں اعزارات عطا کرنے کی تقریب منعقد ہوئی،
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دن بھر یوم آزادی کی تقاریب کا سلسلہ دن بھر جاری رہا،