The news is by your side.

چیف جسٹس پاکستان سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات،انصاف تک رسائی میں بہتری کے اقدامات پر غور۔

 ملاقات میں ٹیکس سے متعلق مقدمات کی درجہ بندی اور ٹیکنالوجی سے خدمات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

0

 اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات،چیف جسٹس کی انصاف تک رسائی بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ،عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی،

 ملاقات میں ٹیکس سے متعلق مقدمات کی درجہ بندی اور ٹیکنالوجی سے خدمات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

چیف جسٹس نے متبادل تنازعات کے حل نظام کی کامیابی کی اہمیت پر زور دیا  اور کہا کہ اے ڈی آر نظام ٹیکس تنازعات کے بروقت حل کے لیے شروع کیا گیا ہے،

 انھوں نے کہا کہ حکومت کی حمایت سے نظام کو حقیقی طور پرکامیاب بنایا جا سکتا ہے،

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عدلیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا اور یقین دلا یا کہ حکومت عدالتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل فراہم کرے گی،

 بعدازاں جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں قانون کی بالادستی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا اور عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ،اعلامیہ میں کہا گیا کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے افسران کو بھی تربیت دینے کا منصوبہ زیر غور ہے ،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.