اسلام آباد: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو ازاد کشمیر کے علاقے سماہنی سے گرفتار کر لیا گیا،
سردار عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری آزاد جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے عمل میں لائی گئی،
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر 9 مئی کے واقعات میں پولیس کو مطلوب تھے،
ان کو پی ٹی آئی ازاد کشمیر کی جانب سے 5 اگست کے احتجاج کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کے دوران گرفتار کیا گیا ، وہ ریلی کی قیادت کر رہے تھے کہ ان کو سماہنی سے گرفتار کر لیا گیا،پی ٹی آئی کی ریلی آزاد کشمیر میں بھمبر کی جانب رواں دواں تھی,
گرفتاری کے وقت پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنی گرفتاری کو زیادتی کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ اگر کوئی انھیں گولی مارنا چاہتا ہے تو مار دے،
پولیس نے سردار عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کی کوشش ناکام بنا دی،
پی ٹی آئی کی جانب سے سردار عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور اسے ریاستی جبر کی بدترین مثال قرار دیا گیا ہے،
پی ٹی آئی کی قیادت کا خہنا ہے کہ حکومت کے اس قسم کے بزدلانہ اقدام بانی تحریک انصاف کی رہائی کی جدوجہد کو ناکام نہیں بنا سکتے،