پاکستان کو معاشی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط بنائے بغیر کشمیر کی آزادی حاصل نہیں کی جاسکتی،سردار تنویر الیاس خان
معروف صحافی اور تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی کے اعزاز میں دئیے گے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اسلام آباد (یو این آئی )سابق وزیر اعظم وصدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط بنائے بغیر کشمیر کی آزادی حاصل نہیں کی جاسکتی،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی کے اعزاز میں دئیے گے ظہرانہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستانی میڈیا ملکی ترقی اور عوام میں شعور کی بیداری کے لئے اہم کر دار ادا کر رہا ہے
اور ہم تعلیم کے ساتھ میڈیا کی مدد سے پاکستان میں علم اور شعور کو فروغ دے کر پاکستانی قوم کو دنیا کی بہترین قوم بناسکتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ تاج ریزیڈیشنا میں ہم کشمیری مہاجرین اور پسے ہوئے طبقات اور معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے والے افراد کے لئے خصوصی کوٹے کا اعلان کر رہے ہیں،۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے ہمیں آج سب سے زیادہ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ہم اختلاف کر یں اور اپنی اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے اختلاف کیا جاسکتا ہے۔
سیاستی جماعتیں سول سوسائٹی اور میڈیا کے اراکین باہمی بات چیت ڈائیلاگ اور پاکستان کے مسائل کے حل کو تجویز کر کے آگے بڑھیں تاکہ پاکستان کوایک مضبو ظ اور تواناپاکستان بنایا جاسکے۔
تقریب میں پاکستان کے نامور صحافی نذیر لغاری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم تمام سٹیک ہولڈرز کو یکجا ہو کر ملک کو آگے کی طرف لے کر چلیں،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار نصراللہ ملک نے کہا کہ سابق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ہمیشہ دوستوں کے مل بیٹھنے کیلئے ایسی محفلیں سجا تے ہیں،
آج کی محفل ہمارے اُستاد مجیب الرحمن شامی اور سینیئر صحافی مظہر لغاری کے نام ہے، ہم سب سردار تنویر الیاس خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نےخوبصورت پروقار تقریب کا انعقاد کیا ہے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے بھی سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر
تقریب کے اختتام پر سابق وزیر اعظم نے مجیب الرحمن شامی، نذیر لغاری سمیت دیگر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ دیں۔
شخصات میں ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد ،سردار سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین ،سابق پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سردار افتخار رشید ،سابق چیئرمین پی ڈی اے سردار ارشد نیازی سمیت پاکستان اور آزاد کشمیر بھر سے پرنٹ ،الیکٹرانک ، ڈیجیٹل و سوشل میڈیا کے نمائندگان ،ممبران کشمیر جرنلسٹ فورم ،ممبران نیشنل پریس کلب اسلام آباد ، ایڈیٹر صاحبان ،اخبار نویسوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔