ایران کے صدر مسعود پرشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے،
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مہمان صدر کا استقبال کیا ۔
اسلام آباد :ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے،
وزیر اعظم میاں شہباز شریف ، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ مہمان صدر کا نورخان ائیر بیس پر مہماں صدر کا استقبال کیا
طیارے سے اترنے پر بچوں نے ایرانی صدر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جس کے بعد وزیر اعظم میاں شہاز شریف نے مہمان صدر سے پرجوش مصافحہ کیا اور ان سے بغل گیر ہوئے،
بعدازاں وزیر اعظم نے مسعود پزشکیان کا وزیر خارجہ اور وزیر اطلاعات سے تعارف کرایا،
ایرانی صدر اس موقع پر بہت خوش دکھائی دیے اور پاکستان آمد پر ان کی خوشی ان کے چہرے سے عیاں تھی،
پرتباک استقبال کے بعد مہمان صدر ائیرپورٹ سے وزیر اعظم ہاوس کی طرف روانہ ہو گئے ،
ایرانی صدر پاکستان کے دورے کے سلسلے میں پہلے لاہور پہنچے تھے جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ائیرپورٹ پر مہمان صدر کا پرتپاک استقبال کیا ،
لاہور پہنچنے کے بعد صدر مسعود پرشکیان نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی، انھوں نے مزار پرپھول رکھے اور کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔