بیٹے پاکستان آئیں گے لیکن کسی سیاسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،عمران خان
توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئینگے،وہ سیاست یا کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،
یہ بات انھوں نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر کہی،
توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،
بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،
سماعت میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب افتاب احمد کا بیان قلم بند کر لیا گیا،بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے آفتاب احمد پر اپنی جرح مکمل کی
بانی پی ٹی ائی کے وکیل قوسین مفتی ائندہ سماعت پر گواہ افتاب احمد پر جرح کریں گے،
عدالت نے ائندہ سماعت پر دو مزید گواہوں رابعہ اور ثنا کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا،
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی
بانی پی ٹی آئی نے اس موقع پر بتایا کہ ان کی بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی ہے، ان کی دونوں بیٹوں سے ایک گھنٹے سے زائد بات چیت ہوئی ۔
انھوں نے بتایا کہ اخبارات بھی ملے ہیں اور ٹی وی بھی آن ہے ۔