وفاقی تحقیقاتی ادارے کی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں کاروائیاں،30 گرفتار
یہ کاروائیاں ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات کی روشنی میں کی گئیں،
اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادرے (ایف آئی اے ) نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کاروائیوں کے دوران ایک خاتون اور ایک غیر ملکی سمیت 30 ملزمان گرفتار کر لیے،
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بلوچستان زون میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایک غیرملکی سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا، پشاور مین حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ملوث نیٹ ورکس کےخلاف جاری کریک ڈوان کے دوران 9 ملزمان اور لاہور سے ایک ملزم ،گوجرنوالہ زون مین انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک خانون سمیت 6 سمگلرون جبکہ اسلام آباد سے بی انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

علاوہ ازیں سنگین جرائم میں ملوث ایک مطلوب اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا ،یہ ملزم گذشتہ تین سال سے پولیس کو مطلوب تھا ،
ملزمان گرفتار کر لیے گئے ایف آئی اے کی جانب سے گوجرانوالہ زون میں پاسپورٹ ایجنٹ مافیا اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان گرفتار کر لیے گئے،