The news is by your side.

بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں ثبوت کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے،

0

اسلام آباد:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں یہ بھی لکھا گیا کہ پراسیکیوشن کے متضاد بیانات کیس کو مشکوک بناتے ہیں،

ان مقدمات میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے، پولیس نے 5 ماہ تک گرفتاری سے گریز کیا، بدنیتی واضح ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، دیگر ملزمان کو ضمانت مل چکی ہے۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں دائر داخل میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ پولیس کے تاخیری بیانات ناقابل اعتبار ہیں، ضمانت کا حق بنتا ہے، سیاسی دشمنی کی بنیاد پر مقدمہ درج، آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے 3جولائی کو 9 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔جن کو آج شپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.