The news is by your side.

امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کے بعد ان کی اہلیہ کی گئی جذباتی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

اہلیہ سکائی ڈیلی کی جانب سے متوفی شوہر کے ساتھ محبت کا اظہار،

0

معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کے بعد ان کی اہلیہ اسکائی ڈیلی کی شوہر کے حوالے سے کی گئی جذباتی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

2  روز قبل لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کا انتقال فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

بتایا گیا تھا کہ ہوگن نے گزشتہ ماہ دل کی سرجری کرائی تھی اور وہ حالیہ ہفتوں میں صحت یاب ہورہے تھے۔

ہوگن کی موت نے جہاں ان کے مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کیا وہیں ان کے اہل خانہ بھی اس غم سے باہر نہیں آسکے ہیں۔

حال ہی میں ہوگن کی اہلیہ نے شوہر کی موت  اور موت سے قبل صحت کے حوالے سے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

اسکائی ڈیلی نے  شوہر کی موت کے حوالے سے لکھا کہ ’میں اس کے لیے تیار نہیں تھی، میرا دل ٹکڑے ٹکڑے ہوچکا ہے، دنیا کے لیے وہ ایک لیجنڈ تھا لیکن میرے لیے، وہ میرا Terry تھا ، وہ انسان جس سے میں پیار کرتی تھی جو میرا دل اور میرا ساتھی تھا‘۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.