تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا آج کا اجلاس منسوخ، جگہ کے انتخاب میں مشکلات۔
اراکین کی روپوشی کے باعث اجلاس کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا، اراکین کو گرفتاریوں کا خدشہ
اسلام اباد:پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں اور پکڑ دھکڑ کا معاملہ،پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے لیے جگہ کا تعین نہ کیا جا سکا جس کے باعث آج بلائے گئے اجلاس کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا ،
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں 5 اگست کے احتجاج کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے تھے اور اس کے طریقہ کار اور احتجاج کی حکمت عملی مرتب کی جانی تھی ۔۔
یہ اس حوالے سے پہلا فیزیکل اجلاس تھا، ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں کسی جگہ اجلاس کا ہونا ممکن نہ تھا کیونکہ کمیٹی میں شامل بہت سے ممبران کو اس موقع پر اپنی گرفتاریوں کا خدشہ تھا جس کی بنا پر حویلیاں میں اس اجلاس جو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن تمام اراکین کی جانب سے یہاں بھی اجلاس میں شرکت کی کنفرمیشن نہ مل سکی اور اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ نہ کیا جا سکا،
ذرائع کا کہنا تھا کہ 5 اگست کے احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ابھی سے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے بہت سی قیادت روپوش ہو چکی ہے ،
ذرائع نے بتایا کہ پکڑ دھکڑ کے باعث 5 اگست کو تحریک انصاف کی جانب سے کوئی بڑا احتجاج ممکن دکھائی نہیں دے رہا البتہ مقامی سطح پر احتجاج ہونے کی توقع ہے ،
ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی پاکستان آمد بھی موخر ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ وہ امریکہ سے واپسی لندن چلے گئے ہیں ،
اس ایشو پر حکومتی شخصیات کی جانب سے آنے والے بیانات کے باعث اس بات کو غالپ امکان ہے کہ قاسم اور سلیمان کی والدہ انھیں پاکستان نہ آنے دیں لیکن اگر وہ پاکستان آتے ہیں تو اس کا پارٹی کے مورال پر ایک اچھا اثر پڑ سکتا ہے