The news is by your side.

تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کرینگے، زرداری

0

پشاور(یو این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماو¿ں کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی ا?ئی ) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

گورنر ہاﺅس پشاور میں صوبائی صدر محمد علی باچا ، ضیا اللہ آفریدی ، فرزند وزیر اور میئر پشاور زبیر علی سمیت دیگر پارٹی رہنماو¿ں نے ملاقات کی

جس کے دوران سابق صدر نے رہنماﺅں کو پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ اور اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی۔

آصف علی زرداری نے پارٹی میں ہر سطح پر اختلافات فوری ختم کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے۔

آصف زردای نے ملاقات میں انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.