پشاور:جےیوآئی کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع کا جرگہ،
جرگے سے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان اور دیگر قبائلی مشران کا خطاب
جرگہ سے مولانا جمال الدین، مولانا عبدالرشید، ملک نصراللہ خان، ملک شاہین، ملک خان مرجان، مفتی بیت اللہ ملک نادر منان، عبد الخالق پٹھان ، مفتی مصباح الدین ایم این اے، ملک شیرین ڈاکٹر جی جی جمال اور دیگرز قبائلی زعماء نے تجاویز پیش کئیے۔
جرگہ کا اعلامیہ :
جرگہ قبائل میں دہشت گردی کے واقعات، ٹارگٹ کلنگ پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتا ہے،اعلامیہ
امن کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قبائل میں عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے،اعلامیہ
قبائل میں جرگہ سسٹم کی بحالی کے لئے قائم کردہ کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
تمام قبائل کا جرگہ عوام کی نمائندگی اور ان کی رائے کے بغیر کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں ہوگا،اعلامیہ
پشتونوں کی قیادت اور قبائلی مشران کو دوبارہ طلب کرکے ایک مؤثر لائحہ عمل کے ساتھ آگے کی طرف بڑھا جائے ،اعلامیہ
یہ جرگہ قبائل کے نقل مکانی کے غلط فیصلے کو مسترد کرتا ہے،اعلامیہ
یہ جرگہ ابراہیمی معاہدہ کو خلاف اسلام قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرتا ہے،اعلامیہ
یہ جرگہ مائنز اینڈ منرلز منصوبہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملکی اور قبائلی عوام کے مفاد کے خلاف قرار دیتا ہے،اعلامیہ