The news is by your side.

تحریک انصاف کی جانب سے نئی تحریک کی تیاریوں میں تیزی،مشاورت جاری۔

پی ٹی آئی کارکنان نے اپنے قائد عمران خان کے صاحبزادوں کی آمد کے اعلان سے تحریک سے نئی امیدیں وابستہ کر لیں،

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی)  کی جانب سے عوام کے حقوق کی بحالی‘ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف  ایک نئی سیاسی تحریک کے آغاز کی تیاریوں کا سلسلہ جاری۔جن میں اب تیزی آ گاہی ہے، 

پی ٹی آئی کی قیادت نے تحریک کی کامیابی کے لیے سر جوڑ لیے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے اپنے قائد عمران خان کے صاحبزادوں کی آمد کے اعلان سے تحریک سے نئی امیدیں وابستہ کر لیں،

پارٹی کے ذرائع کے مطابق تحریک کی تیاری کے حوالے سے قائدین کے درمیان مشاورتی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور حکمت عملی کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مشاورتی اجلاسوں میں پارٹی عہدیداران کا سابقہ تحریکوں کے دوران کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر نئی تحریک میں پوری قیادت نے حصہ نہ لیا تو پھر کارکنوں کو باہر لانا مشکل ہو گا،

مشاورتی اجلاسوں میں اس بات پر بھی غور جاری ہے کہ تحریک کا آغاز کہاں سے ہو گا اور اس کا مرکز کہاں ہو گا، اور قیادت کس طرح سے تحریک میں حصہ لے گی،

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت کو حکومتی رویے کا بھی اندازہ ہے اور اسی کو مدنظر رکھ کر اگلی تحریک کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،

کارکنوں میں موٹیوشن کے لیے بھی پارٹی قائدیں کو بھی ذمہداریاں سونپی جا رہی ہیں اور انھیں یہ بتایا جا رہا ہے کہ اب کی بار مقاصد کے حصول تک تحریک نہیں رکے گی،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.