The news is by your side.

بھارتی حمایت یافتہ شرپسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ،30 دہشتگرد واصل جہنم ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے سیکورٹی فورسز کو خراج تحیسن پیش ۔

0

راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ شرپسندوں کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشت گرد  واصل جہنم ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور ہلاک ہونے والے خوارجیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز ہر فتنے پر قابو پانے کیلئے تیار ہیں، سکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پاک افغان سرحد سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش ۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے 30 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.