تہران۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب نےایک کارروائی کے دوران 8 شہروں اور سرحدی قصبوں سےموساد اور را کے 312جاسوس گرفتار کر لئے ہیں
یہ کارروائی صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں خفیہ آپریشن کے ذریعے کی گئی ۔خفیہ کارروائی کا ہدف بھارتی نیٹ ورک تھا جو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی ہدایت پر پاکستان اور ایران میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھا
گرفتار ہونے والوں کا تعلق بی ایل اے بی ایل ایف اور ان کی سیاسی فرنٹ بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) سے تھا۔ چونکہ اکثریت کے پاس پاکستانی شناختی دستاویزات نکلے تہران نے سفارتی مصلحت کے پیشِ نظر گرفتاریوں کو سرعام ظاہر نہیں کیا۔
یہ خفیہ آپریشن اس وقت منظرِ عام پر آیا جب ایرانی سگنلز انٹیلی جنس یونٹ نے چابہار کے قریب ایک اسرائیلی ساختہ BlueBird زحل-X ڈرون سے نکلنے والا انکرپٹڈ ڈیٹا لنک کامیابی سے ضبط کرلیا۔
یہ پہلا اشارہ تھا کہ کسی بڑی بیرونی ایجنسی کی جانب سے خطے میں جاسوسی کا نیٹ ورک فعال ہے۔ اس کے بعد فنانشل انٹیلی جنس نے ایک اہم سراغ پکڑا دبئی میں رجسٹرڈ کمپنی Horizon Commodities FZE سے کوئٹہ کی ایک شیل کمپنی بلوچ برادران ٹریڈنگ کو تقریباً سات لاکھ ڈالر کی غیر واضح ترسیل ہوئی۔ اس مالی لنک نے مشکوک سرگرمیوں کی تصدیق کر دی۔