The news is by your side.

پی ایس ایل دوبارہ شروع کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،سلمان نصیر

0

راولپنڈی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کہا کہ بھارت نے کھیل اور سیاست کا فرق نہیں رکھا، پی ایس ایل دوبارہ شروع کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی نے بھرپور گائیڈ کیا، سیز فائر ہونے پر غیر ملکی کرکٹرز کو دب?ی ہی روک لیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے زیر اہتمام معرکہ حق میں افواج پاکستان کی شاندار فتح پر یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

تقریب میں سینئر صحافیوں عبدالمحی شاہ، شکیل اعوان، فہیم انور خان، زاہداعوان، افضل جاوید، شہریار خان، ناصر نقوی، شاکر عباسی، اصغر علی مبارک سمیت بڑی تعداد میں سپورٹس جرنلسٹس کمیونٹی نے شرکت کی۔

سلمان نصیر نے کہا کہ راولپنڈی سٹیڈیم کے باہر جب ڈرون گرا تو معلوم ہوا بات یہاں تک آگئی ہے، ہمیشہ پاکستان نے کھیل اور سیاست کو الگ رکھا لیکن بھارت نے یہ فرق نہیں رکھا۔ گھنٹوں کی رفتار سے صورتحال پی ایس ایل کے لیے بدل رہی تھی، پہلے یواے ای میں پی ایس ایل مکمل کروانے کا آپشن رکھا لیکن جب بات زیادہ بڑھ گئی تو دل پر پتھر رکھ کر پی ایس ایل کو چند دنوں کیلئے ملتوی کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ جب جنگ بندی ہوئی توچیرمین پی سی بی نے کال پر کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لو، ہم نے پی ایس ایل شروع کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب کرکٹ سے زیادہ بڑی اہمیت رکھتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے سینئر سپورٹس جرنلسٹوں نے کہاکہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے جس طرح انہوں نے ملکی دفاع کو یقینی بناتے ہوے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اسے پوری دنیا نے دیکھا۔ پوری قوم افواج پاکستان کےساتھ کھڑی ہے۔ میڈیا کے محاذ پر سپورٹس جرنلسٹسوں نے بھی بھارت کو کرارا جواب دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.