The news is by your side.

بھارت نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میدان پر حملہ کیا ،رمیز راجہ

0

راولپنڈی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے بزدلانہ کارووائی کرتے ہوئے کرکٹ کے میدان پر حملہ کیا، ہر مشکل کے بعد ہیرو بننے کا موقع پاکستان نے کرکے دکھایا، کرکٹ دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو اب کرکٹ کو اوپر کی طرف لیکر جانا ہوگا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے زیر اہتمام معرکہ حق میں افواج پاکستان کی شاندار فتح پر یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ اس سانحہ نے پاکستانیوں کو چار دن کے اندر قوم بنا دیا، قوم میں اعتماد دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں، ہر مشکل کے بعد ہیرو بننے کا موقع ہوتاہے جو پاکستان نے کر کے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں پریشر ہوتاہے، گریٹ کھلاڑی پریشر صورتحال سے گزر کر بنتے ہیں، پاکستانی قوم بھی مشکلات کا شکار تھی لیکن ہیرو بن کر ابھری جبکہ بھارت نے لحاظ نہیں کیا اور کرکٹ کے میدان پر حملہ کردیا کوئی بھی خاندانی قوم پانی اور کرکٹ پر حملہ نہیں کرتی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے افسوس ہوتاہے کہ پاکستان کئی شعبوں میں اوپر کیوں نہیں گیا،پاکستان میں ہر فرد کرکٹ کا سٹیک ہولڈر ہے، کرکٹ ہے تو ہماری عزت ہے ہم سب نےپاکستان کرکٹ کو اوپر لےکر جاناہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.