اسلام آباد(یواین آئی )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا استحقاق نہیں کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ کا فیصلہ کرے
وہ منگل کو 12ویں قومی بلوچستان ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے
انہوںنے کہا کہ حکومت زراعت، فلمی شعبہ اور بلوچستان میں شاہراہوں سمیت تمام شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے
ملکی معیشت میں بہتری کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں، کسی کو ملک میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ خضدار کوئٹہ شاہراہ کا ٹینڈر ہو چکا ہے، صوبہ بلوچستان میں شاہراہوں کی صورتحال میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔
کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے اور کشمیریوں کو ان کا قانونی حق خودارادیت ملنا چاہئے، کوئی سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ اس بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتی
یہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ مسئلہ ہے، ہر سطح پر کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے
وزیراعظم نے کہا کہ آئین میں یقینی بنایا گیا ہے کہ آئین اور جمہوریت کی فعالیت کیلئے حکومت کا احتساب ناگزیر ہے، ہمیں اپنی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے
ملکی معیشت میں بہتری کیلئے ٹیکس اصلاحات ناگزیر ہیں، ٹیکس محصولات میں اضافہ کیلئے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا