اسلام آباد ۔پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے دو جہاز گرا دیے گئے ہیں،پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں،پاکستان مسلح افواج دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔
اس سے قبل بھارت نے رات گئے پاکستان پرحملہ کر دیا ۔بہاولپور ،مظفر آباد اور کوٹلی کے علاقوں سے بھارت نے میزائل داغے جس کی وجہ سے زور دار آوازیں سنی گئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے پاکستان میں3جگہوں پر میزائل داغے ہیں، بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے ہیں، بھارت کی عارضی خوشی کو غم میں بدلا جائے گا، میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، بھارتی طیاروں کو پاکستانی حدود میں نہیں آنے دیا گیا،پاک فضائیہ مستعد ہے بھارتی جہازوں کو پاکستانی حدود میں نہیں آنے دیا،پاکستان وقت کا تعین کرکے بھر پور جواب دے گا۔
اس حملے کے نتیجے میں ایک معصوم بچے سمیت 2افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ درجنوںز خمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔