The news is by your side.

بھارت نے 3مقامات سے پاکستان پر حملہ کر دیا،پاک فوج نے تصدیق کر دی

0

اسلام آباد ۔بھارت نے رات گئے پاکستان پرحملہ کر دیا ۔بہاولپور ،مظفر آباد اور کوٹلی کے علاقوں سے بھارت نے میزائل داغے جس کی وجہ سے زور دار آوازیں سنی گئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے پاکستان میں3جگہوں پر میزائل داغے ہیں، بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے ہیں، بھارت کی عارضی خوشی کو غم میں بدلا جائے گا، میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، بھارتی طیاروں کو پاکستانی حدود میں نہیں آنے دیا گیا،پاک فضائیہ مستعد ہے بھارتی جہازوں کو پاکستانی حدود میں نہیں آنے دیا،پاکستان وقت کا تعین کرکے بھر پور جواب دے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.