واشنگٹن۔معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی قیادت اور جرأت مندانہ انداز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں ایک مثالی قائد قرار دیا ہے۔

اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ جنگی مشقوں کے دوران جنرل عاصم منیر نے میدانِ عمل میں خود موجود رہتے ہوئے فرنٹ سے لیڈ کیا۔ انہوں نے ٹینک پر سوار ہوکر جوانوں سے خطاب کیا اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جنرل عاصم منیر کا بیانیہ نہ صرف عسکری قیادت کا عکاس ہے بلکہ ان کا ردعمل سیاسی قیاس آرائیوں سے ہٹ کر قومی سلامتی کے واضح مؤقف کی نمائندگی کرتا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے یہ بھی لکھا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت بھارت کے خلاف سخت اور غیر مبہم مؤقف کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے، جو پاکستان کی دفاعی حکمت عملی میں مضبوطی اور عزم کی علامت ہے۔