مودی پھنس گیا،پسپائی کی طرف گامزن،جنگ سے پہلے ہی شکست کا خوف،
بھارتی عوام مودی کی حماقتوں کے باعث شرمندگی سے دوچار ہونے لگی گودی میڈیا کے غبارے سے ہوا نکلنے لگی ،
اسلام آباد:بھارت کے انتہاپسند وزیر اعظم نریندرا مودی مشکلات میں پھنس گئے، عوام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان سے جنگ کے متعلق سوال کرنا شروع کر دیے ، مودی کے لیے منہ چھپانا مشکل ہو گیا،
واضح رہے کہ بھارتی عوام اس وقت ہیجانی کیفیت سے دوچار ہیں اور وہ نریندر مودی کو ایک جھوٹا انسان سمجھینے لگے ہیں،
بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف الزامات کا طوفان کھڑا کر دیا تھا اور یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ جیسے بھارت اگلے ہی روز پاکستان پر حملہ کر دے گا، اس میں بھارت کے بازاری سوشل میڈیا کے بھی مودی کو حملے کے لیے اکسانے میں بھرہور کردار ادا کیا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مودی نے فوجی اداروں اور ماہرین سے ملنے والی بریفنگ کے نتیجے میں ہوش کے ناخن لیتے ہوئے پاکستان سے جنگ میں نہ الجھنے کا فیصلہ کیا ہے،
پہلگام واقعے کو دو ہفتے گزرنے کے باوجود پاکستان سے بدلا لینے کے دعووں پر پورا نہ اترنے پر بھارتی عوام میں حکومت کے خلاف غم و غصہ برھتا جا رہا ہے جبکہ گودی میڈیا ڈھٹائی سے ابھی تک حکومت کو حملے کے لیے اکسانے میں مصروف ہے جس سے مودی کے لیے مشکل کھڑی ہو گئی ہے اور اس کے لیے جان چھڑانا مشکل ہو تا جا رہا ہے۔
بھارت میں اس وقت مودی حکومت ، گودی میڈیا اور بھارتی عوام اس وقت شرمندگی کی کیفیت سے دوچار ہوتی جا رہی ہے اور اس کی لیے اپنی شرمندگی چھپانا مشکل ہو گیا ہے ۔
موجودہ صورتحال میں بھارتی پسپائی واضح طور پر دکھائی دیے رہی ہے ،