نئی دہلی ۔پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ حملے کے بعد بھارتی کانگریس کے سابق رہنما سیف الدین سوز نے پاکستان کے پانی کے حوالے سے بھارت کے دعووں کی حقیقت واضح کر دی۔
ذرائع کے مطابق سیف الدین سوز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے پانی ایک بنیادی وسیلہ ہے، جو زراعت اور پینے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان کے پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتیجے میں بھارتی پنجاب اور جموں و کشمیر شدید سیلاب کا شکار ہو سکتے ہیں، اور ایسا قدم سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہوگا، جو دونوں ممالک کو تصادم کی طرف لے جا سکتا ہے۔
سیف الدین سوز نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کی صورتحال کو بغور ملاحظہ کر رہی ہے، اور پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ وہ پہلگام حملے میں ملوث نہیں، بلکہ یہ مودی حکومت کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔