پیہلگام واقعہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب،مودی بوکھلا گیا،غصہ کشمیریوں پر،سینکڑوں نوجوان گرفتار
بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضے کے باعث دنیا بھر میں بدنام ہو چکا
اسلام آباد:مودی حکومت کی مکاریاں ، ایک تیر سے دو شکار کر نے کی کوششوں میں مصروف ، پہلگام کا ڈرامہ رچانے کے بعد ایک جانب پاکستان سے جنگ لڑنے کی تیاریان تو دوسری جانب مظلوم کشمیری نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاون،
واضح رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضے کے باعث دنیا بھر میں بدنام ہو چکا ہے اور جذبہ آزادی سے سرشار کشمیری نوجوانوں کے جذبہ آبادی کو کچلنے کے لیے ان پر ظلم کے جو پہاڑ توڑتا ہے ان کو چھپانے کے لیے بہانے تلاش کرتا رہتا ہے،
پہلگام واقعے کے بعد فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے دنیا کے سامنے ننگا کرنے کے بعد پاکستان نے جوابی اقدامات کے ذریعے منہ توڑ جواب دے کر بے بس کیا تو بھارت نے اپنا غصہ معصوم اور بے گناہ کشمیرہوں پر نکالنا شروع کر دیا اور چند ہی گھنٹے میں سیکڑوں کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لے کر انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،
اس حوالے سے یہ حقیقت بھی آشکار ہوئی ہے کہ جو کشمیری بھی فاشسٹ مودی پر سوال اٹھاتا ہے، گجرات کا قصاب اسے گرفتار کروا کے فیک انکاؤنٹر میں مار دیتا ہے،
یہی نہیں بلکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مودی حکومت پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے جبرا گرفتار کر لیا،
کشمیری صحافی کا قصور یہ تھا کہ اس نے سوال اٹھائے تھے کہ:
سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی ؟
حملے کے وقت 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور سیکیورٹی ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں،؟
پہلگام تک جاتے جاتے مجھے 10 چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے لگی ،
بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں،
بھارتی فوج کے بارے میں اب یہ بات مشہور ہو چکی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات 8لاکھ سے زائد بھارتی فوج آئے روز جعلی انکاؤنٹرز کا ڈرامہ رچاتی ہے