The news is by your side.

اسلام آباد کے3میگا عوامی منصوبوں پرکام کی رفتار تیز، وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ۔

ٹی چوک فلائی اوور ۔‎شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج ری ماڈلنگ پراجیکٹس تکمیل کے قریب،وزیر داخلہ کو پرا جیکٹس کے بارے میں بریفنگ۔

0

اسلام آباد:    اسلام آباد کے 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب۔ٹی چوک فلائی اوور ۔‎شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج ری ماڈلنگ پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز ۔ وفاقی ‎وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور۔شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کیا۔

وزیرداخلہ ‎ محسن نقوی نے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیااور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے تینوں منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پراجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے دونوں اطراف لینڈ سکیپنگ اور لائٹس لگائی جائیں اور منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎پراجیکٹس کی تکمیل سے ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔‎ٹریفک دباو کم ہوگا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ٹی چوک فلائی اوور سے جڑواں شہروں اور پنجاب سے آنے والے مسافر بھی مستفید ہوں گے،

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیرِ داخلہ کو تینوں منصوبوں پر پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ‎ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور فلائی اوور کو دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

‎ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے پائلز کیپ اور گرڈرز کاسٹنگ کا سو فیصد جبکہ حفاظتی دیواروں کا 75 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔‎شاہین چوک انڈر پاس کے 70 گرڈرز کی لانچنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ باقی گرڈرز کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔‎

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.