The news is by your side.

جماعت اسلامی کا غزہ مارچ تمام تیاریاں مکمل، حکومت نے ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے راستوں کو سیل کر دیا،

مارچ کا آغاز سہ پہر تین بجے ہو گا، امیرمجماعت اسلامی شرکا سے خطاب کریں گے،

0

اسلام آباد:جماعت اسلامی کی آج اسلام آباد میں غزہ مارچ کرنے اور حکومت کیجانب سےمارچ روکنے کی تیاریاں مکمل، 

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی اسلام آباد عامر بلوچ کا کہان ہے کہ مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں اسلام آباد کی ہر گلی سے لوگ نکلیں گے،

دیگر شہروں سے آنے والے قافلوں کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتے ہیں،اسلام آباد میں آج انسانوں کا سمندر ہو گا

عامر بلوچ نے کہا کہ حکومت کسی بھی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور راستے کھول دے،مارچ کا مقصد غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے،راستوں کی بندش ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی

انھوں نے کہا کہ غزہ مارچ کے راستے روکنا حکومت کی فلسطین سے محبت کا نقاب اتار رہی ہے،حکومت امریکی خوشنودی کے لیے مارچ کا راستہ روک رہی ہے،

ترجمان جے آئی کے مطابق جماعت  اسلامی کا غزہ یکجہتی مارچ آج اسلام آباد میں ہوگا جس کی تیاریان مکمل ہوچکی ہیں،

غزہ یکجہتی مارچ کا آغاز سہہ پہر 3 بجے آبپارہ چوک اسلام آباد سے ہوگا

مارچ میں جماعت اسلامی کے وفاق، پنجاب، کے پی کے کے رہنما بھی شریک ہوں گے

مارچ میں جماعت اسلامی کے مختلف رہنما خطاب بھی کریں گے

غزہ یکجہتی مارچ میں فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی یکجہتی کی جائے گی

امیر جماعت اسلامی محترم حافظ نعیم الرحمن مارچ کے اختتام پر خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے مارچ روکنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے سمیت اس سڑک کو ملانے والے مختلف راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا ہے، جبکہ شہر میں پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.