The news is by your side.

پاکستان ویمنز کر کٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی،میزبان فیصلہ کرے گا کہ ہمیں کہاں کھلانا ہے۔ محسن نقوی

ہم بھارت کے سوا کسی بھی جگہ کھیلنے کو تیار ہیں، چیرمین پی سی بی

0

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائےگی، اس بات کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔

محسن نقوی نے قدافی سٹیڈیم میں خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان سے کرکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، انھوں نے خواتین کرکٹرز کو آگاہ کیا کہ معاہدے کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، انھوں نے کہا کہ بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرے گا کہ ہمیں کہاں کھلانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم بھارت کے سوا کسی بھی جگہ کھیلنے کو تیار ہیں،

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویمنز ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے چیرمین پی سی بی نے اس کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم متحد ہوکرکھیلے تو اسی طرح کا نتیجہ آتا ہے، انھوں نے کہا کہ ویمن کرکٹرز کو انعام ملےگا یہ اُن کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہر ٹیم کے لیے ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے، ویمنز ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں جن کے نتیجے میں ٹیم ایک ٹریک پر آئی ہے ، اسی طرح دوسری ٹیموں، انڈر 19، شاہین اور قومی ٹیم کے نتائج بھی  اچھے آنا شروع ہوجائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کے حوالے سے آئندہ اہم فیصلے ہوں گے، عاقب جاوید سے عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی تھی، یہ عارضی فیصلہ تھا، آئندہ ہفتے اس بارے میں دیکھتے ہیں۔

محمد رضوان ناراض دکھائی دے رہے ہیں وہ کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں ، اس سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں اس بارے میں کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔

قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور ورلڈ کپ کوالیفائر میچز میں شاندار پرفارمنس پر انہیں شاباش دی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.