کراچی۔ورلڈ سکواش کے میگا ایونٹ انڈر 23 چیمپئن کے مقابلے کراچی کے کریک کلب میں جاری ہیں،ورلڈ سکواش میں متعارف کرایا جانے والا یہ نیا میگا ایونٹ ہے جس کی میزبانی پاکستان سکواش فیڈریشن چیف آف ایئر سٹاف کی سرپرستی میں کر رہا ہے
اس میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 22 ممالک ممالک کے 34 مرد جبکہ 22 خواتین کھلاڑی شریک ہیں،انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں شریک ممالک میں میزبان پاکستان، کینیڈا، کولمبیا، جمہوریہ چیک، مصر، انگلینڈ، اور مصر کے کھلاڑی جوہر دکھا رہے ہیں
چیمپئن شپ فرانس، ہانگ کانگ چین، ایران، جاپان، کویت، ملائیشیا، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، رومانیہ، سنگاپور، جنوبی افریقہ، سپین، سری لنکا اور یونائیٹڈ ٹائٹل جیتنے والی ریاستیں بھی شامل ہیں
انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل آج جبکہ فائنل 10 اپریل 2025 کو کھیلا جائے گا،انڈر 23 ورلڈ سکواش شپ کی میزبانی کے نتیجے میں پاکستان مستقبل میں مزید بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرے گا
پاکستان میں مقابلوں کے انعقاد سے ملکی کھلاڑیوں کو دنیا کی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے وسیع مواقع ملیں گے،پاکستان کی مسلح افواج نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو مسلسل فروغ دیا ہے
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی سرپرستی اور خصوصی رہنمائی میں سکواش کے کھیل نے قابل ذکر ترقی دیکھی ہے،پاک فضائیہ کے سربراہ کی خصوصی دلچسپی سے نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں عالمی سطح پر نکھارنے کا پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے، انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی کامیاب میزبانی ثبوت ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام کھیلوں سے پیار کرتے ہیں