اسلام آباد(یو این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا
شوکت ترین بھی بانی چیئرمین عمران خان کی پارٹی سے علیحدہ ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے
انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ سے بھی استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔