The news is by your side.

وزیراعظم شہباز شریف کا کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع امیر کویت کو مبارک باد کا پیغام

س پرمسرت موقع پر ہم کویتی قوم کے ساتھ، مشکل حالات میں، ان کی قابل فخر تاریخ اور غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی کی فتح میں ان کی ہمت اور بہادری کا جشن منانے میں شامل ہیں۔

0

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر پیغام,

میں امیر کویت عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح، کویتی ولی عہد عزت مآب شیخ صباح الخالد الحماد الصباح، وزیر اعظم کویت عزت مآب شیخ عبداللہ الاحمد الصباح، کویت کی حکومت اور برادر ریاست کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دل سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

اس پرمسرت موقع پر ہم کویتی قوم کے ساتھ، مشکل حالات میں، ان کی قابل فخر تاریخ اور غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی کی فتح میں ان کی ہمت اور بہادری کا جشن منانے میں شامل ہیں۔

پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ ہم ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں. میں اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے، باہمی طور پر مفید تعاون کو بڑھانے اور علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے کویت کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.