تحریک انصاف کے مرکزی قائدین،تحریک تحفظ آئین کے رہنمائوں کا جامع دورہ سندھ ،
مستقبل کی مشترکہ سیاسی حکمت عملی پر پیرپگاڑا، جی ڈی اے سمیت دیگر جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتین
حیدرآباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں سمیت حیدرآباد میں پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر محسن گھن کے گھر کا دورہ،
تحریک تحفظ آئین پاکستان اتحاد میں شامل مرکزی قائدین جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی بیریسٹر سلمان اکرم راجہ، پی ٹی آئی مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ایڈووکیٹ سردار لطیف کھوسہ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، آخوند زادہ حسین، بی این پی مینگل کے ساجد ترین، سندھ کےایڈیشنل جنرل سیکریٹری رضوان نیازی، پی ٹی آئی کے رہنما جمال صدیقی، ولی محمد مغیری، مرکزی رہنما حاجی نثار آرائین، صیم خان سمیت دیگر کے ہمراہ پی ٹی آئی حیدرآباد ڈویزن کے صدر ایڈووکیٹ فیصل، مغل، جنرل سیکریٹری پیر مرتضیٰ شاہ جیلانی، سمیت حیدرآباد ڈویزن کے رہنمائوں و تمام اضلاع کے عہدیداروں و کارکنوں سے ملاقات کی اور گھمن ہائوس پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے سندھ کے مسائل پر نجے ہوٹؒل میں گول میز کانفرس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کے ساتھ سندھ کے نامور ادیب، دانشور، مفکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی گول میز کانفرنس میں سندھ کے مسائل کر اجاگر کیا گیا اور ان کے جامعہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حیدرآباد گھمن ہائوس پر مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سندھ کی عوام کو بتانے آئے ہیں کہ پی ٹی آئی کی سیاست ملکگیر ہے پورے ملک کے مسائل ایک جیسے ہیں، پورے ملک می ستر سالوں سے غریب کو پیسا گیا ہے۔ انہوں نے کہا آج سندھ میں پانی کا مسئلہ ہے سندھ میں جن حکمرانوں کو عوام نے ووٹ دیا وہ سندھ کے ہاریوں کے پانی کا تحفظ کیوں نہی کر سکے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا اسلام آباد میں 26 اور 27 فروری کو ملکگیر اجتماع کر رہے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ جدوجہد کی دعوت دی ہے ملکر ملک کو بچائیں گے۔
انہوں نے کہا پیکا ایکٹ کے ذریعے عوام کا گلا گھونٹا جارہا ہے عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے بعد میڈیا کی آواز بند کی جارہی لیکن ہم بتائیں کے پاکستان کی عوام اپنے وسائل کے لئے متحدہ ہے اور ہمارے ساتھ ملکر جدوجہد کرے۔
پی ٹی آئی مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،سردار لطیف کھوسہ اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے بھی اس موقع پر گفتگو کی۔