The news is by your side.

پاکستان اور جمہوریہ ترکی کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی مشترکہ مشق اتاترک XIII اختتام پذیر،

دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 10 فروری کو ہوا،

0

پاکستان اور جمہوریہ ترکی کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاک ترک مشترکہ مشق اتاترک XIII کی اختتامی تقریب چیرات، پاکستان میں منعقد ہوئی۔

دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 10 فروری کو ہوا۔ اسپیشل سروسز گروپ، پاکستان آرمی کی 2 جنگی ٹیموں اور اسپیشل فورسز، جمہوریہ ترکی کے  تمام  36رینکس نے مشق میں حصہ لیا۔

کمانڈر 11 کور نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جمہوریہ ترکی سے تعلق رکھنے والے بریگیڈیئر جنرل احمد اسک نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ فوجیوں نے دوران مشق پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔

مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا تھا اور ساتھ ہی ساتھ دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو بھی استعمال کرنا تھا۔ حصہ لینے والے دستوں نے مشترکہ تربیت/ مشق سے بہت فائدہ اٹھایا۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.